جگنو

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ایک مشہور کیڑا جو برسات میں زیادہ نظر آتا ہے اور اس کی دم وقفے وقفے سے چمکتی رہتی ہے، کرمک شب تاب۔  سن کے بلبل کی آہ و زاری جگنو کوئی پاس ہی سے بولا      ( ١٩٠٥ء، بانگ درا، ٢٠ ) ٢ - (عورتوں کے) گلے کا ایک زیور۔ "زیورات عورتوں کے . جگنو۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زرالماق، ٢٥١ ) ٣ - ابرک کا بنا ہوا ایک قسم کا آرائشی کنول، فانوس۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 161:1)

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'جگنہ' سے مشتق اردو زبان میں 'جگنو' مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٧٤ء میں "تصویر جاناں" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - (عورتوں کے) گلے کا ایک زیور۔ "زیورات عورتوں کے . جگنو۔"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زرالماق، ٢٥١ )

اصل لفظ: جُگْنَہ
جنس: مذکر