جگہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - ٹھکانا، نشست۔ "یہ آواز سن کر سب لوگ کود کر بھاگ نکلے لیکن میں اپنی جگہ سے نہ ٹلا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٥٥:٣ ) ٢ - مقام، منصب۔ "سیف الملوک اور ساعد اس جگہ چلے گئے جو دولت خاتون نے بتایا تھا۔"      ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦٣:٦ ) ٣ - گنجائش، وسعت، سمائی۔ "جگہ نہیں کہ اس پر اور بحث کی جائے لیکن اتنا کہنا ضروری ہے کہ یہ اعتراض مذہبی اور سیاسی ہے۔"    ( ١٩٤٨ء، ہندوستانی لسانیات کا خاکہ (مقدمہ)، ٦٥ ) ٤ - موقع، محل۔  ہے شکر کی جگہ کہ نہ مٹی ہوئی خراب بسمل کی لاش کوچۂ قاتل میں رہ گئی    ( ١٩١٥ء، جان سخن، ١١١ ) ٥ - بدلے، بجائے، عوض، قائم مقام۔ "کوٹ کی جگہ شیروانی ہوتی تو اچھا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٢١ ) ٦ - عہدہ، نوکری، ملازمت، اسامی، خدمت۔ "اس وقت جوڈیشنل کمشنری میں عارضی طور پر دپٹی منصرمی کی جگہ خالی تھی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٠ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'جا+گاتو' سے ماخوذ اردو زبان میں 'جگہ' مستعمل ہے۔ ایک امکان یہ بھی ہے کہ فارسی زبان میں 'جا' اور 'گاہ' سے مل کر بنا ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء میں "فسانۂ دلفریب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - ٹھکانا، نشست۔ "یہ آواز سن کر سب لوگ کود کر بھاگ نکلے لیکن میں اپنی جگہ سے نہ ٹلا۔"      ( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٥٥٥:٣ ) ٢ - مقام، منصب۔ "سیف الملوک اور ساعد اس جگہ چلے گئے جو دولت خاتون نے بتایا تھا۔"      ( ١٩٤٥ء، الف لیلہ و لیلہ، ٦٣:٦ ) ٣ - گنجائش، وسعت، سمائی۔ "جگہ نہیں کہ اس پر اور بحث کی جائے لیکن اتنا کہنا ضروری ہے کہ یہ اعتراض مذہبی اور سیاسی ہے۔"    ( ١٩٤٨ء، ہندوستانی لسانیات کا خاکہ (مقدمہ)، ٦٥ ) ٥ - بدلے، بجائے، عوض، قائم مقام۔ "کوٹ کی جگہ شیروانی ہوتی تو اچھا تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٢١ ) ٦ - عہدہ، نوکری، ملازمت، اسامی، خدمت۔ "اس وقت جوڈیشنل کمشنری میں عارضی طور پر دپٹی منصرمی کی جگہ خالی تھی۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٣٠ )

اصل لفظ: جا+گاتو
جنس: مؤنث