جھاڑن
معنی
١ - جھاڑنے اور صاف کرنے کی کوئی چیز، صافی، پونچھن، برش۔ "وہ جھاڑن سے ہاتھ پونچھتی دروازے میں نمودار ہوئی۔" ( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ٩٩ ) ٢ - وہ چیز جو جھاڑنے اور پونچھنے سے نکلے، بچا کھچا، جھڑن۔ (نوراللغات؛ فرہنگ آصفیہ)
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جھاڑ' کے ساتھ 'ن' بطور لاحقہ اسم آلہ و اسم مصفدر لگانے سے 'جھاڑن' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٨ء میں "صبح زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جھاڑنے اور صاف کرنے کی کوئی چیز، صافی، پونچھن، برش۔ "وہ جھاڑن سے ہاتھ پونچھتی دروازے میں نمودار ہوئی۔" ( ١٩٦٧ء، جلاوطن، ٩٩ )