جھنک
معنی
١ - گھنگرو پازیب یا زنجیر وغیرہ کی آواز، جھنک، بھاری اور گہری جھنکار۔ "ان کے کٹوروں کی کھنک اور جھنک اور اس کا نیا روپ بہروپ قومی اسمبلی میں انہیں یوں ابھارے گا۔" ( ١٩٧١ء، الفتح، کراچی، ١١ نومبر، ٣٩ ) ٢ - گھوڑے کے پانوں کا ایک مرض، جھنک باد۔ (نوراللغات)
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'جھنک' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - گھنگرو پازیب یا زنجیر وغیرہ کی آواز، جھنک، بھاری اور گہری جھنکار۔ "ان کے کٹوروں کی کھنک اور جھنک اور اس کا نیا روپ بہروپ قومی اسمبلی میں انہیں یوں ابھارے گا۔" ( ١٩٧١ء، الفتح، کراچی، ١١ نومبر، ٣٩ )