جھوٹ
معنی
١ - غلط۔ "یہ بات صریحاً جھوٹ ہے"۔ "ایک بات سچ ہے اور دوسری جھوٹ، صفا جھوٹ"۔ ( ١٨٤٨ء تاریخ ممالک چین، ٤٩ )( ١٩٦٣ء، اداس نسلیں، عبداللہ حسین، ٤٦٧ ) ٢ - بہکانے والی بات، جھوٹ موٹ۔ ہاں نہیں جھوٹ، رہی دونوں سے برسوں تیری مجھ سے اقرار رہا، غیر سے انکار رہا ٣ - پس خوردہ، کھا کر چھوڑا ہوا۔ "ان کے ہاں عورتوں کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملتا"۔ رجوع کریں: جُھوٹَن ( ١٩٤٣ء، بن باسی دیوی، ٥١ ) ١ - واقع یا حقیقت کے خلاف بات یا بیان، غلط بیانی، دروغ گوئی۔ "حضرت یعقوب علیہ السلام پر بیٹوں کا جھوٹھ ظاہر ہو گیا"۔ سچ کہتے ہو اغیار سے ملتے نہیں اب تم وہ جھوٹ بھی اچھا ہے جو ہو مصلحت آمیز ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٣٢٤:١ ) ٢ - عدم واقفیت، حقیقت و سچائی کی ضد۔ "کہتے ہیں جھوٹ اور تیل کبھی تہہ میں نہیں بیٹھتے"۔ ( ١٩٦٧ء نقش، کراچی، ١٢٧ )
اشتقاق
سنکرت کے لفظ 'اچھشٹن' سے ماخوذ ہے۔ اردو میں 'جھوٹ' رائج ہوا۔ اور سب سے پہلے "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - غلط۔ "یہ بات صریحاً جھوٹ ہے"۔ "ایک بات سچ ہے اور دوسری جھوٹ، صفا جھوٹ"۔ ( ١٨٤٨ء تاریخ ممالک چین، ٤٩ )( ١٩٦٣ء، اداس نسلیں، عبداللہ حسین، ٤٦٧ ) ٣ - پس خوردہ، کھا کر چھوڑا ہوا۔ "ان کے ہاں عورتوں کو جھوٹ کے سوا کچھ نہیں ملتا"۔ رجوع کریں: جُھوٹَن ( ١٩٤٣ء، بن باسی دیوی، ٥١ ) ١ - واقع یا حقیقت کے خلاف بات یا بیان، غلط بیانی، دروغ گوئی۔ "حضرت یعقوب علیہ السلام پر بیٹوں کا جھوٹھ ظاہر ہو گیا"۔ سچ کہتے ہو اغیار سے ملتے نہیں اب تم وہ جھوٹ بھی اچھا ہے جو ہو مصلحت آمیز ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٣٢٤:١ ) ٢ - عدم واقفیت، حقیقت و سچائی کی ضد۔ "کہتے ہیں جھوٹ اور تیل کبھی تہہ میں نہیں بیٹھتے"۔ ( ١٩٦٧ء نقش، کراچی، ١٢٧ )