جھڑکی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - جھڑکنے کا عمل۔ "جھڑکی ایک قسم کی ڈانٹ ہے جس میں نفرت کا اظہار ہے۔"      ( ١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٤٩ ) ٢ - [ کشتی ]  جھٹکا، جھونک۔ "دانوں پچ شروع ہوئے اور ایک دستی دو دستی. جھڑکی. قفلی ہوتے ہوتے شہزادے نے رخشاں کی کمر بند زنجیر میں ہاتھ ڈال کر ایک ہی قوت میں سر سے بلند کیا۔"      ( ١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٥٨ )

اشتقاق

سنسکرت زبان میں 'جھڑکنا' سے اسم مصدر 'جھڑکی' اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٩٢ء میں قلمی نسخہ "دیوان محب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث