جھیل

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پانی کا وسیع قطعہ جو خشکی کے درمیان واقع ہو، تال، بڑا تالاب۔ "کسی بڑے چشمے یا جھیل اور سمندر کی مجاورت موسم کو خوش گوار بنا دینے کے لیے بہت ممدو معاون ثابت ہوتی ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٠ ) ٢ - دلدل، کیچڑ، چہلا۔ (فرہنگ آصفیہ)۔ ٣ - نیچی زمین، نشیبی زمین۔ "زمین جس پر کچھ محصول نہیں لگتا ان کے نام یہ ہیں. نالا، ندی، جھیل، نہر۔"      ( ١٨٤٦ء، کھیت کرم، ٤ )

اشتقاق

سنسکرت کے اصل لفظ 'کشیر' سے ماخوذ 'جھیل' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پانی کا وسیع قطعہ جو خشکی کے درمیان واقع ہو، تال، بڑا تالاب۔ "کسی بڑے چشمے یا جھیل اور سمندر کی مجاورت موسم کو خوش گوار بنا دینے کے لیے بہت ممدو معاون ثابت ہوتی ہے۔"      ( ١٩٣٠ء، شفتالو، ٢٠ ) ٣ - نیچی زمین، نشیبی زمین۔ "زمین جس پر کچھ محصول نہیں لگتا ان کے نام یہ ہیں. نالا، ندی، جھیل، نہر۔"      ( ١٨٤٦ء، کھیت کرم، ٤ )

اصل لفظ: کشیر
جنس: مؤنث