جیالوجی

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ علم جس میں سطح زمین اس کے طبقات اور ان طبقات کے ایک دوسرے سے تعلق اور ان کی تبدیلیوں سے بحث ہوتی ہے، علم طبقات الارض، ارضیات، کسی مقام کی ارضیاتی ساخت۔ "یہ مختصر کتاب علم جیالوجی میں لکھی گئی ہے۔"      ( ١٩١٦ء، طبقات الارض (دیباچہ)، ١ )

اشتقاق

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "رسالہ علم فلاحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مؤنث