جیون

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - جی، جان، زندگی۔ "وہ بڑی کامیابی سے ایسے سارے ضروری کام انجام دیتے رہے جن کے بغیر سویت شہریوں کے لیے جیون بتانا محال ہو جاتا۔"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٤٩:١ ) ٢ - جان دار۔  دنیا میں بڑا ہے پرت کا رتن پرت بن نہیں کوئی خالی جیون      ( ١٦٣٨ء، چندر بدن و مہیار، ٨١ )

اشتقاق

سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٩٥ء میں "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - جی، جان، زندگی۔ "وہ بڑی کامیابی سے ایسے سارے ضروری کام انجام دیتے رہے جن کے بغیر سویت شہریوں کے لیے جیون بتانا محال ہو جاتا۔"      ( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٤٩:١ )

جنس: مذکر