حاجی

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - فریضۂ حج ادا کرنے والا، وہ شخص جس نے حج کیا ہو۔ "جب وہ حاجی بن کر لوٹتے ہیں تو ان کی آنکھ میں ایک فاتحانہ چمک ہوتی ہے"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٢٩٠ )

اشتقاق

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاج' کے ساتھ فارسی قواعد کے مطابق 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے لفظ 'حاجی' بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - فریضۂ حج ادا کرنے والا، وہ شخص جس نے حج کیا ہو۔ "جب وہ حاجی بن کر لوٹتے ہیں تو ان کی آنکھ میں ایک فاتحانہ چمک ہوتی ہے"      ( ١٩٧٥ء، لبیک، ٢٩٠ )

اصل لفظ: حجج
جنس: مذکر