حامدیت
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - حامد کا اسم کیفیت، حامد ہونے کی صفت یا حالت و کیفیت۔ "حامدیت و محمودیت اللہ سے مختص ہے۔" ( ١٩٧٤ء، انفاس العارفین (ترجمہ)، ٣٢٢ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت حامد کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'حامدی' اور 'یت' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'حامدیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "عجائب القصص" (ترجمہ) میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حامد کا اسم کیفیت، حامد ہونے کی صفت یا حالت و کیفیت۔ "حامدیت و محمودیت اللہ سے مختص ہے۔" ( ١٩٧٤ء، انفاس العارفین (ترجمہ)، ٣٢٢ )
اصل لفظ: حمد
جنس: مؤنث