حجر
معنی
١ - پتھر، سنگ، چٹان۔ "اس چٹان کو بھی حجر کہا گیا ہے جہاں سے حضرت موسٰی نے پانی حاصل کیا تھا۔" ( ١٩٧١ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٤١:٧ ) ٢ - حجراسود۔ دم طوافِ حرم کیا کمی تھی بوسوں کی کبھی غلاف سیہ کے کبھی حجر کے لیے ( ١٩١٤ء، بیاض نعت، ١٥١ )
اشتقاق
اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "ولی کے کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - پتھر، سنگ، چٹان۔ "اس چٹان کو بھی حجر کہا گیا ہے جہاں سے حضرت موسٰی نے پانی حاصل کیا تھا۔" ( ١٩٧١ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٩٤١:٧ )