حدت
معنی
١ - تیزی، شدت؛ گرمی کی شدت، گرمی، حرارت، تمازت؛ تپش، سوزش۔ صبح کے قدموں کی آہٹ سے کچل جاتے ہیں آبگینے ہیں کہ حدّت سے پگھل جاتے ہیں ( ١٩٦٢ء، پتھر کی لکیر، ٨٣ ) ٢ - زور، قوت، جوش، تیزی و تندی۔ "تخلیق کار جو افکار کی حدت اور جذبات کے کہرام کو محسوس تو کرتے ہیں مگر ان سے مغلوب نہیں ہوتے۔" ( ١٩٨٢ء، دوسرا کنارہ، ٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "نغمۂ عندلیب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - زور، قوت، جوش، تیزی و تندی۔ "تخلیق کار جو افکار کی حدت اور جذبات کے کہرام کو محسوس تو کرتے ہیں مگر ان سے مغلوب نہیں ہوتے۔" ( ١٩٨٢ء، دوسرا کنارہ، ٧ )