حربہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - لڑائی کا ہتھیار، نیزہ برچھی، بھالا۔ "پھر عبدالملک نے ایک حربہ اٹھا کر دو مرتبہ عمرو پر پھینک مارا"      ( ١٩٦٥ء، خلافت بنوامیہ، ٣٢٦:١ ) ٢ - چوب دستی، تازبانہ، حملہ، چڑھائی، دھاوا، جست، چھپٹا۔ (نوراللغات، فرہنگ آصفیہ) ٣ - دانو، تدبیر، حیلہ، بہانہ۔ "عورت اس حربے کی وجہ سے کئی تنازعات سے دور رہ سکتی ہے"      ( ١٩٨٥ء، دائروں میں دائرے، ٥٦ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - لڑائی کا ہتھیار، نیزہ برچھی، بھالا۔ "پھر عبدالملک نے ایک حربہ اٹھا کر دو مرتبہ عمرو پر پھینک مارا"      ( ١٩٦٥ء، خلافت بنوامیہ، ٣٢٦:١ ) ٣ - دانو، تدبیر، حیلہ، بہانہ۔ "عورت اس حربے کی وجہ سے کئی تنازعات سے دور رہ سکتی ہے"      ( ١٩٨٥ء، دائروں میں دائرے، ٥٦ )

اصل لفظ: حرب
جنس: مذکر