حرفت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - پیشہ، ہنر، دست کاری۔ "گاہک اپنے صحیح مذاق سے پیشہ ور کی حرفت میں اصلاح کیا کرتا ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٤٨ ) ٢ - چالاکی، عیاری، مکاری، فنکاری۔  تری حرفت نے بنایا افسوس بھولپن سے مجھے تخپیرِ فریب و سالوس      ( ١٩٦٢ء، برگ خزاں، ١٠٧ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - پیشہ، ہنر، دست کاری۔ "گاہک اپنے صحیح مذاق سے پیشہ ور کی حرفت میں اصلاح کیا کرتا ہے۔"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٤٨ )

اصل لفظ: حرف
جنس: مؤنث