حریص
معنی
١ - لالچی، لالچ کرنے والا، لوبھی، نیت خراب۔ بس اک جھلک پہ قناعت نہیں مرا ایماں حریصِ جلوہ کو کچھ غیب سے مزید ملے ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٥١ ) ٢ - بہت خواہش کرنے والا جو کسی بات پر ادھار کھائے بیٹھا ہو۔ "میں تو ہمیشہ اس بات پر حریص تھا کہ کسی طرح ایک دفعہ تو ابوبکر صدیق پر سبقت لے جاؤں۔" ( ١٩٠٧ء، اجتہاد، ١١٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں ولی کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
٢ - بہت خواہش کرنے والا جو کسی بات پر ادھار کھائے بیٹھا ہو۔ "میں تو ہمیشہ اس بات پر حریص تھا کہ کسی طرح ایک دفعہ تو ابوبکر صدیق پر سبقت لے جاؤں۔" ( ١٩٠٧ء، اجتہاد، ١١٦ )