حسرت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - افسوس، پشیمانی، احساس محرومی، مایوسی۔  چاند تاروں پہ نہ حسرت سے اٹھیں گی نظریں پیکرِ خاک میں اب جرات پرواز بھی ہے      ( ١٩٧٥ء، پردۂ سخن، ٤٩ ) ٢ - آرزو، ارمان، شوق، تمنا، ہوس۔ "اپنی حسرتوں اور تمناؤں کا مرقع تو وہ ہالی وڈ کی فلموں میں دیکھ لیتی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، علامتوں کا زوال، ٤١ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - آرزو، ارمان، شوق، تمنا، ہوس۔ "اپنی حسرتوں اور تمناؤں کا مرقع تو وہ ہالی وڈ کی فلموں میں دیکھ لیتی ہے۔"      ( ١٩٨٣ء، علامتوں کا زوال، ٤١ )

اصل لفظ: حسر
جنس: مؤنث