حسین

قسم کلام: صفت ذاتی ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - [ مؤنث ]  خوبصورت، جمیل، خوبرو، شکیل، سندر۔  یہ تیری سہانی شامیں یہ تیرے حسیں سویرے ہیں مری نظر کی راحت وطن عزیز میرے      ( ١٩٨٥ء، پھول کھلے ہیں رنگ برنگے، ٨٤ ) ٢ - [ مذکر ]  صاحب حسن، حسن رکھنے والا، خوبصورت شخص۔  سنو اے حسینانِ عنبر ذوائب شماتت سے انس و تسلی جدا ہے      ( ١٩٦٤ء، فارقلیط، ١٩ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء کو "مثنوی سحر البیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: حسن