حشرات
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - شوروغل، ہنگامہ، اودھم۔ "پڑھائی و ڑھائی کیا خاک ہوتی صبح کی حشرات میں کچھ کھا کے نہ گیا تھا" ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٥٥ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حشر' کے ساتھ 'ات' بطور لاحقہ جمع لگانے سے 'حشرات' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٨ء کو "تاریخ ممالک چین" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - شوروغل، ہنگامہ، اودھم۔ "پڑھائی و ڑھائی کیا خاک ہوتی صبح کی حشرات میں کچھ کھا کے نہ گیا تھا" ( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ١٥٥ )
اصل لفظ: حشر
جنس: مؤنث