حشمت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - دبدبہ، مرتبہ، عظمت، لوازماتِ شان و شوکت (مثلاً دولت، سازوسامان، نوکر چاکر فوج و لشکر)۔ آئینے میں آج مستقبل کے آتی ہے نظر نوع انسانی کی حشمت زندگی کا اختتام ( ١٩٧٦ء، جان نثار اختر، تارگریباں، ٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء کو قائم کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: حشم
جنس: مؤنث