حلوائی
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - حلوا فروش، مٹھائی بنانے اور بیچنے والا۔ "پیٹ بھرنے کے بعد وہ کبھی غفورے کی دوکان پر جا بیٹھتا اور کبھی نصیر حلوائی کی دوکان کے پاس" ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٩٦ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حلوا' کے ساتھ 'ئی' بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے لفظ 'حلوائی' بنا۔ اردو میں اسم مستعمل ہے۔ ١٦٧٩ء کو "دیوان شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حلوا فروش، مٹھائی بنانے اور بیچنے والا۔ "پیٹ بھرنے کے بعد وہ کبھی غفورے کی دوکان پر جا بیٹھتا اور کبھی نصیر حلوائی کی دوکان کے پاس" ( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٩٦ )
اصل لفظ: حلو
جنس: مذکر