حمزہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - شیر، طاقتور، تیز فہم، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک چچا کا نام جو بہادری میں ضرب المثل تھے۔  ہے سپرپشت مبارک پہ کہ حمزہ کی سپر ذوالفقارِ اسداللہ کہ شمشیر دو دم      ( ١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٧ )

اشتقاق

اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: حمز
جنس: مذکر