حمیت

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - غیرت، شرم، ننگ۔ "غیرت اور حمیت اجازت نہیں دیتی کہ ننھے ننھے بچوں کی پیاس بجھنے سے پہلے اپنی پیاس بجھائی جائے۔"      ( ١٩٧٦ء، میرانیس، حمیات اور شاعری، ٤٨ ) ٢ - غصہ، جوش، نفرت، اکراہ۔ (جامع اللغات)

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - غیرت، شرم، ننگ۔ "غیرت اور حمیت اجازت نہیں دیتی کہ ننھے ننھے بچوں کی پیاس بجھنے سے پہلے اپنی پیاس بجھائی جائے۔"      ( ١٩٧٦ء، میرانیس، حمیات اور شاعری، ٤٨ )

اصل لفظ: حمی
جنس: مذکر