حواس
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - احساس کی قوت، خواس خمسہ میں سے کوئی ایک حس، قوت مدرکہ، حس کرنے کی قوت، قوت حس، حسی طاقت۔ ضمائر، مشاعر، جوارح، حواس عدو تنہائی و دیو دروں ( ١٩٦٩ء، مزمور میر مغنی، ١٨٤ ) ٢ - ہوش، اوسان۔ ہوش و حواس صبرو تحمل خوش نصیب ان کی زبان پہ جلوہ دکھانے کی بات ہے ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٨٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٧ء کو "خیابان آفرینش" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: حسس