خاتون
معنی
١ - معزز عورت، بی بی، بیگم۔ "مہربانی کر کے اس خاتون کے متعلق حالات معلوم کر کے آگاہ کریئے" ( ١٩٣٥ء، اقبال نامہ، ٣١٣:١ ) ٢ - ملکہ؛ امیر گھر کی عورت، امیر زادی، لیڈی۔ خاتون مصر اب مہ کنعاں کے واسطے زنداں تمام ہالہ آغوش ہو گیا ( ١٩٢١ء، انجم کدہ، ٤١ ) ٣ - بیوی، زوجہ۔ "منشی محمد احمد کی خاتون نے ٢٤ شعبان کو رحلت کرکے مجھے اور بھی چور کر ڈالا" ( ١٨٩٣ء، مکاتیب امیر مینائی، ١٨٣ ) ٤ - خاتون جنت کی تخفیف، مراد حضرت فاطمہ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ الیہ وآلہ وسلم سو خاتون کے گلشن کا ہے بارتوں حسن کے گھرانے میں سردارتوں ( ١٦٤٥ء، قصہ بے نظیر، ١٤ )
اشتقاق
ترکی زبان سے ماخوذ ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٥ء کو "قصہ بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - معزز عورت، بی بی، بیگم۔ "مہربانی کر کے اس خاتون کے متعلق حالات معلوم کر کے آگاہ کریئے" ( ١٩٣٥ء، اقبال نامہ، ٣١٣:١ ) ٣ - بیوی، زوجہ۔ "منشی محمد احمد کی خاتون نے ٢٤ شعبان کو رحلت کرکے مجھے اور بھی چور کر ڈالا" ( ١٨٩٣ء، مکاتیب امیر مینائی، ١٨٣ )