خاسر
معنی
١ - نقصان اٹھانے والا (مجازاً) ناکام، نامراد۔ "انسان اپنے مطلوب سے بعید اور محروم ہے، یہی معنی انسان کے خاسر ہونے کے ہیں۔" ( ١٩٦٠ء، تفسیر سورہ و التین اور والعصر، ٥٦ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٩١ء میں "ہشت بہشت" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں