خاشع
قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )
معنی
١ - عاجزی کرنے والا، اطاعت کرنے والا۔ "پہلے آسمان میں عابد، دوسرے میں راکھے، تیسرے میں ساجدہ چوتھے میں خاشع، پانچویں میں قانت۔" ( ١٨٤٥ء، احوال الانبیاء، ٧٩:١ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے اب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصلی معنی اور حالت میں بطور صفت مستعمل ہے ١٧٧١ء میں "ہشت بہشت"میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں

اصل لفظ: خشع