خالف
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پیچھے آنے والا، خلاف کرنے والا۔ ہے مدنظر اتباع پیمبر خلیفہ نہیں بلکہ وہ خالفہ ہے ( ١٩٦٤ء، فار قلیط، ٢٢٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٦ء میں "سورس لنگوائے انڈیا نائے" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: خلف
جنس: مذکر