خبرت
معنی
١ - آگاہی، خبرداری، علم۔ "مگر انسان . غافل ہے یہ عبرت و خبرت کو آنکھیں بند کیے بستر غفلت پر اس طرح پڑا ہے گویا اسے پتہ ہی نہیں۔" ( ١٩٧٤ء، فکر و نظر، مئی، ٦٧٤ ) ٢ - عقل، دانائی، دانش۔ "ارباب خبرت اور بصیرت کی خدمت میں کریم الدین . عرض کرتا ہے۔" ( ١٨٦٢ء، خط تقدیر، ٣٧ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٣ء میں "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں