خر
معنی
١ - بیوقوف، بے عقل، احمق۔ "انگولہ . والے ایسے خر ہیں کہ گھوڑے پر سوار ہونے "بلااحصی ازتگ فرو ماندہ اند" کے مقر ہیں" ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٣٤:٣ ) ٢ - ضدی؛ بدمزاج۔ (نیورائل ڈکشنری) ٣ - بڑا، جیسے؛ خرگاہ، خرمہرہ، خرگوش وغیرہ (مرکبات میں)۔ وہاں تھے بی خرگہ کوں لیائے سب سپاہ لیا ڈیرے دئیے شیر لشکر پناہ ( ١٦٤٩ء، خاور نامہ، ٣٦٧ ) ١ - گدھا، حمار۔ قوم کی تاریخ سے جو بے خبر ہو جائے گا رفتہ رفتہ آدمیت کھو کے خر ہو جائے گا ( ١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٦٥:١ ) ٢ - سیاہ مٹی، تلچھٹ، ستار کی گھوڑی۔ (جامع اللغات)
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - بیوقوف، بے عقل، احمق۔ "انگولہ . والے ایسے خر ہیں کہ گھوڑے پر سوار ہونے "بلااحصی ازتگ فرو ماندہ اند" کے مقر ہیں" ( ١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٣٤:٣ )