خراماں

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - خوش رفتار، ناز و انداز کی چال والا، ناز کی چال چلتا ہوا۔  کرتی ہوئی ہر قدم چراغاں اک طرفہ وقار سے خراماں      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٤٣ )

اشتقاق

فارسی سے ماخوذ اسم 'خرام' کے ساتھ 'ان' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'خراماں' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔