خس
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - سوکھی گھاس پھوس کا تنکا، کوڑا کرکٹ۔ اے پیر فلک خسیس دون پرور خس تجھ سے نہ کسی کی آرزو بر آئی بس ( ١٩٢٧ء، مے خانہ خیام، ٢٢٣ ) ٢ - کمزور، ناتواں، بے بس۔ کشاکش موج سے کرنا کوئی مقدور ہے خس کا میں اور تیری رضا پیارے جدھر چاہے ادھر لیجا ( ١٧٩٥ء، تائم، دیوان، ٣٤ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر