خسارا
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - نقصان، گھاٹا، زیاں، کاروبار میں نقصان، کمی۔ دین ہاتھ سے دے کر اگر آزاد ہو ملت ہے ایسی تجارت میں مسلمان کا خسارا ( ١٩٣٨ء، ارمغان مجاز، ٢٣٠ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء کو "دیوان بیختہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: خسر
جنس: مذکر