خسارہ
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - کاروبار میں نقصان، ٹوٹا، گھاٹا، زیاں، کمی۔ خلوص ختم ہوا اعتبار ختم ہوا خسارہ جس میں تھا وہ کاروبار ختم ہوا ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٧٣ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٣ء کو "مقالات حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: خسر
جنس: مذکر