خشوع
معنی
١ - کسی کے سامنے خوف و ہیبت کے ساتھ ساکن اور پست ہونا؛ گڑگڑانا، عاجزی، فروتنی (عام طور پر خضوع کے ساتھ)۔ "نماز کے حقوق دو طرح کے ہیں . دوسرے باطنی وہ خشوع اور حضور یعنی دل کو فارغ کر کے ہمہ تنگ بارگاہِ حق میں متوجہ ہو جانا۔" ( ١٩٢١ء، احمد رضا بریلوی، تفسیر القرآن الحکیم، ٤ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء، کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں