خضوع

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - گڑ گڑانا، عاجزی، فروتنی (عام طور پر خشوع کے ساتھ مستعمل)۔  اللہ رے خضوع شہ عرش احتشام وہ شان تھی کہ روح عبادت کرے سلام      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٦٢ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: خضع
جنس: مذکر