خلد

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - جنت، بہشت۔  جاوداں ہستی فانی کو بنا سکتا ہے تو بھی چاہے تو مرے خلا میں آسکتا ہے      ( ١٩٨٤ء، سمندر، ٥٨ ) ٢ - چوہے کی ایک قسم جس کو دن میں نظر نہیں آتا، چھچھوندر، موشک کور، کورموش۔ "ایک قسم ان میں ہے جن کا نام خلد ہے، حق تعالٰی نے ان کو اندھا پیدا کیا ہے۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٥٨٥ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - چوہے کی ایک قسم جس کو دن میں نظر نہیں آتا، چھچھوندر، موشک کور، کورموش۔ "ایک قسم ان میں ہے جن کا نام خلد ہے، حق تعالٰی نے ان کو اندھا پیدا کیا ہے۔"      ( ١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (ترجمہ)، ٥٨٥ )

اصل لفظ: خلد