خلوص
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - حقیقی محبت، سچا لگاؤ، دلی تعلق، اخلاص، صداقت، پاکیزگی۔ "وہ سراپا خلوص و محبت کا پیکر تھیں۔" ( ١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ١٠٥ )
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تذکرۂ غوثیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - حقیقی محبت، سچا لگاؤ، دلی تعلق، اخلاص، صداقت، پاکیزگی۔ "وہ سراپا خلوص و محبت کا پیکر تھیں۔" ( ١٩٧٥ء، بدلتا ہے رنگ آسماں، ١٠٥ )
اصل لفظ: خلص
جنس: مذکر