خوفناک
معنی
١ - ڈراونا، ہولناک، وحشت ناک، بھیانک۔ "انہوں نے دیکھا کہ سیاہ رنگ کا ایک خوفناک دیو بیٹھا ہے۔" ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٣٢ ) ٢ - خوف زدہ، ڈرا ہوا۔ "قریب ان آہووں کے پہونچے وہ آہواں کو دیکھ کر خوفناک ہو کر جست کناں بھاگے۔" ( ١٩١٧ء، گلستانِ باختر، ٢٢٥:٣ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'خوف' کے ساتھ 'ناک' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'خوفناک' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں