خون
معنی
١ - [ طب ] چار اخلاط میں سے وہ سرخ رنگ خلط جو حیوانات کے بدن میں دوران کرتا ہے۔ لہو۔ "خون کے سرخ خلئے بیضوی اور مرکزہ دار ہوتے ہیں۔" ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانات، ٢ (ضمیمہ): ٢٠ ) ٢ - قتل، خونریری۔ "کسی کی جان بچانا ثواب عظیم ہے۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٦ دسمبر، ٩ ) ٣ - خاندان کے سگے رشتے، ایک ہی دادا نانا کی اولاد۔ "آخر وہ میری خالہ کے بیٹے اور میرا اپنا خون ہیں۔" ( ١٩٦٢ء، حکایات پنجاب، (ترجمہ)، ١٦٤:١ ) ٤ - نسل، خاندان، قبیلہ، فرقہ۔ "ایک آدمی جس کے خون یا نسل میں حبشی خون یا نسل شامل ہے۔ ایک سیاہ بچے کا باپ ہو سکتا ہے۔" ( ١٩٧١ء، جینیات، ٨١٨ ) ٥ - الزام، جرم (قتل و ہلاکت کا)۔ گناہ۔ تیرے ہر کوڑھ پر ڈالا ہے عمارت نے نقاب خونِ ٹیپو سے رہے گی تری مٹی شاداب ( ١٩٤٩ء، نبض دوراں، ١٢٨ )
اشتقاق
اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ طب ] چار اخلاط میں سے وہ سرخ رنگ خلط جو حیوانات کے بدن میں دوران کرتا ہے۔ لہو۔ "خون کے سرخ خلئے بیضوی اور مرکزہ دار ہوتے ہیں۔" ( ١٩٨٤ء، معیاری حیوانات، ٢ (ضمیمہ): ٢٠ ) ٢ - قتل، خونریری۔ "کسی کی جان بچانا ثواب عظیم ہے۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔" ( ١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ١٦ دسمبر، ٩ ) ٣ - خاندان کے سگے رشتے، ایک ہی دادا نانا کی اولاد۔ "آخر وہ میری خالہ کے بیٹے اور میرا اپنا خون ہیں۔" ( ١٩٦٢ء، حکایات پنجاب، (ترجمہ)، ١٦٤:١ ) ٤ - نسل، خاندان، قبیلہ، فرقہ۔ "ایک آدمی جس کے خون یا نسل میں حبشی خون یا نسل شامل ہے۔ ایک سیاہ بچے کا باپ ہو سکتا ہے۔" ( ١٩٧١ء، جینیات، ٨١٨ )