خیرخواہی
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - بھلا چاہنا، خیر اندیشی، ہمدردی، خیر سگالی۔ دشمنوں کو بھی خیر خواہی دوں عدل و انصاف کی گواہی دوں ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٩٤ )
اشتقاق
عربی زبان سے مشتق اسم 'خیر' کے ساتھ فارسی مصدر 'خواستن' سے صیغہ حالیہ تمام 'خواہ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب 'خیرخواہی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء کو"کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مؤنث