داستان
معنی
١ - قصہ، کہانی، واقعہ، سرگزشت؛ اسطور، اسطورہ، افسانہ۔ "اس کاوش کی داستان کو تاریخ کہتے ہیں جس کا بیشتر حصہ . جبلتوں میں کھو گیا۔" ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ١٠ ) ٢ - طولانی قصہ (غیر ضروری طور سے پھیلا کر بیان کی جانے والی) باتیں۔ "اس نے محسوسات کی داستان سنائی اور وہ شوق سے سنتا رہا۔" ( ١٩٧٣ء، آوازِ دوست، ٢٤٤ ) ٣ - (کسی فرد یا قوم کے) واقعات، حالات کا مفصل و مسلسل بیان، تاریخ۔ "داستان صرف میری داستان نہیں بلکہ ان بیبیوں، علما، حکما اور مفکرین کی داستان ہے جنھوں نے . درس دے کر اسے مزید چمک بخشی۔" ( ١٩٨٢ء، میری داستانِ حیات، ٣ ) ٤ - [ موسیقی ] پانچ ضرب کی تال جو نقارے میں بجائی جاتی ہے۔ (حیاتِ امیر خسرو، 195)۔
اشتقاق
فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - قصہ، کہانی، واقعہ، سرگزشت؛ اسطور، اسطورہ، افسانہ۔ "اس کاوش کی داستان کو تاریخ کہتے ہیں جس کا بیشتر حصہ . جبلتوں میں کھو گیا۔" ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ١٠ ) ٢ - طولانی قصہ (غیر ضروری طور سے پھیلا کر بیان کی جانے والی) باتیں۔ "اس نے محسوسات کی داستان سنائی اور وہ شوق سے سنتا رہا۔" ( ١٩٧٣ء، آوازِ دوست، ٢٤٤ ) ٣ - (کسی فرد یا قوم کے) واقعات، حالات کا مفصل و مسلسل بیان، تاریخ۔ "داستان صرف میری داستان نہیں بلکہ ان بیبیوں، علما، حکما اور مفکرین کی داستان ہے جنھوں نے . درس دے کر اسے مزید چمک بخشی۔" ( ١٩٨٢ء، میری داستانِ حیات، ٣ )