دانیال
قسم کلام: اسم معرفہ
معنی
١ - بنی اسرائیل کے ایک پیغمبر کا نام جو حضرت داؤد کے بعد اور حضرت عیسٰی سے پہلے ہوئے ہیں۔ وہ خواب کی تعبیر میں بہت مشہور تھے ان سے ایک فالنامہ بھی منسوب ہے۔ انبوہ خال و خط سے ترا صفحۂ عذار گویا کہ فال نامہ ہے یہ دانیال کا ( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٤٢:١ )
اشتقاق
عربی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی اور اصل حالت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٤٥ء سے "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر