درانتی

قسم کلام: اسم آلہ

معنی

١ - کھیتی کاٹنے کا قوس کی شکل کا آلہ، ہنسا۔  گاتی اور مصروف رہی ہاتھوں میں درانتی تھامے سنتا رہا اک گوشے سے میں سانس کو اپنے روکے      ( ١٩٨٥ء، درپن درپن، ١٥٩ ) ٢ - چھوٹی چکی۔ "فارسی میں آسیا کہتے ہیں اگر چھوٹا ہو تو چکی اور درانتی کہتے ہیں"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٥٤ )

اشتقاق

سنسکرت زبان کے لفظ 'داتری' کی متصرف شکل ہے۔ اردو میں 'درانتی' مستعمل ہے اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - چھوٹی چکی۔ "فارسی میں آسیا کہتے ہیں اگر چھوٹا ہو تو چکی اور درانتی کہتے ہیں"      ( ١٨٤٨ء، توصیف زراعت، ٥٤ )

جنس: مؤنث