دربانی

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - دربان کی خدمت یا پیشہ، رکھوالی، چوکیداری۔  سبز گنبد کی جو دربانی میں کرتا اڑ کر سارے دربانوں سے رتبہ مرا بڑھ کر ہوتا      ( ١٩٨٥ء، رختِ سفر، ٥١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دربان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'دربانی' بنا۔ اردو میں بطور ١٦٧٨ء سے "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اصل لفظ: دَرْبان
جنس: مؤنث