درج
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - (کسی رجسٹر، کتاب یا فہرست وغیرہ میں) لکھنا، اندراج، داخلہ۔ درج ہے تاریخ وصل و ہجر اک اک شاخ پر بات جو ہم تم نہ کہہ پائے، شجر کہنے لگے ( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٦٩ ) ٢ - وہ نظم و نثر جو شاعر اپنے کمال کے اظہار کے واسطے لکھ کر اپنے پاس رکھے، کاغذ، طومار۔ (نوراللغات)
اشتقاق
عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٦ء سے "دستور العمل مدرسین دیہاتی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اصل لفظ: درج
جنس: مذکر