درجن

قسم کلام: صفت ذاتی ( واحد )

معنی

١ - بارہ کی تعداد کی اکائی؛ ایک جنس کی بارہ چیزیں، بارہ۔ "اقوام متحدہ کے ماتحت ایک درجن کے قریب . ادارے کام کر رہے ہیں۔"      ( ١٩٥٢ء، امن کے منصوبے، ١٠ ) ٢ - متعدد، کئی۔ "ایک درجن مرتبہ ہنسی کو ضبط کیا مگر ضبط کرنا محال تھا۔"      ( ١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، ١٢٣:١ )

اشتقاق

انگریزی زبان کے اصل لفظ 'ڈزن' سے مورد ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥٦ء سے "تحفۃ الحساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

اصل لفظ: Dozen