درخت
قسم کلام: اسم نکرہ
معنی
١ - پیڑ، جھاڑ، شجر۔ یہ پیار ہے کہ دل ہے یہ شراب ہے کہ جاں ہے یہ درخت ہیں کہ سائے کسی دست مہرباں کے ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٤٨ )
اشتقاق
فارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں فارسی زبان سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
جنس: مذکر