درستگی
معنی
١ - درست ہونا، درستی۔ "صغری مفروضہ وہ ہے جس کو مفروضے کی درستگی (Truth) لے کر بیان کیا جائے۔" ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٢٠ ) ٢ - مضبوطی، تندرستی، صحت۔ (جامع اللغات)۔ ٣ - اصلاح، صحت، صفائی۔ "اس کا مقصد زبان کی درستگی اور الفاظ کا سلیقہ سکھانا ہوتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٢٩ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'درست' کے ساتھ 'گی' بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے 'درستگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٨ء سے "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - درست ہونا، درستی۔ "صغری مفروضہ وہ ہے جس کو مفروضے کی درستگی (Truth) لے کر بیان کیا جائے۔" ( ١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٢٠ ) ٣ - اصلاح، صحت، صفائی۔ "اس کا مقصد زبان کی درستگی اور الفاظ کا سلیقہ سکھانا ہوتا تھا۔" ( ١٩٨٣ء، برش قلم، ٢٩ )