درشن

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دیدار، نظارہ، صورت دیکھنا، زیارت۔  نہ آنا مسافر فقط کر کے درشن اٹھا لاؤ آنکھوں میں ساری نگریا      ( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٧٠ ) ٢ - صورت دکھانا، جلوہ نمائی۔ "شاہجہاں کی دلّی کو تو نے کیا جانا ہے اس کی گلیوں نے کبھی کسی موٹر سوار کو درشن دیئے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥٩ ) ٣ - ہندو فلسفے یا مذہب کے 6 شاستروں میں سے کوئی ایک شاستر۔ "ہم تو آپ کے درشن کے لیے آئے تھے۔"      ( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٧ ) ٤ - صورت، شکل، پیکر۔ "وہ اس تسبیح پر تین ہزار بتیس لفظ پڑھتا ہے پھر وہ اپنا درشن آدمیوں کو دکھلاتا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٥٥:٩ ) ٥ - بت کے سامنے پوجا کرنا۔  ان چوبوں کو درشن دیویں رام کبھی کبھی شام مراری      ( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٦٣ )

اشتقاق

اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اردو میں اپنے اصل معنی اور حالت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء سے "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

٢ - صورت دکھانا، جلوہ نمائی۔ "شاہجہاں کی دلّی کو تو نے کیا جانا ہے اس کی گلیوں نے کبھی کسی موٹر سوار کو درشن دیئے ہیں۔"      ( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥٩ ) ٣ - ہندو فلسفے یا مذہب کے 6 شاستروں میں سے کوئی ایک شاستر۔ "ہم تو آپ کے درشن کے لیے آئے تھے۔"      ( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٧ ) ٤ - صورت، شکل، پیکر۔ "وہ اس تسبیح پر تین ہزار بتیس لفظ پڑھتا ہے پھر وہ اپنا درشن آدمیوں کو دکھلاتا ہے۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٥٥:٩ )

اصل لفظ: درشن
جنس: مذکر